• news

طالبان نے پاکستان میں سفارتخانے کیلئے ناظم الامورکا تقرر کر دیا

کابل( نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) افغانستان کی عبوری حکومت نے محمد شکیب کو پاکستان میں افغان سفارتخانے کا ناظم الامور تعینات کیا ہے۔ کوئٹہ اور پشاور کے افغان قونصل خانوں کیلئے بھی افغان سفارتکار مقرر کیے گئے ہیں۔ طالبان رہنماکا کہنا تھاکہ پاکستان نے ابھی ہمیں بطور افغان حکومت تسلیم نہیں کیا لیکن افغان سفارتکاروں کا تقرر عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ ادھر  طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان  سہیل شاہین نے کہا ہے کہ موسم سرما میں  افغان شہریوں کو بین الاقوامی  انسانی ہمدردی کی فوری ضرورت ہے۔ جی 20 اجلاس میں افغانستان کیلئے منظور امداد فوری تقسیم ہونی چاہئے۔ امارت  اسلامیہ امداد  کی فراہمی کیلئے تمام ایجنسیوں اور این جی اوز سے تعاون کیلئے تیار ہے۔ بین الاقوامی  برادری افغانستان کے 10  ارب  ڈالر کے منجمد اثاثے بھی جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن