• news

امریکا نے افغانستان کیلئے مزید 144 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے انسانی بحران سے دوچار افغانستان کے لیے مزید 144 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا رواں برس کے دوران افغانستان کے لیے مجموعی طور پر 474 ملین ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کونسل نے اضافی امداد کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ رقوم طالبان کے توسط سے تقسیم نہیں کی جائیں گی بلکہ انسانی ہمدردی کا کام کرنے والی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائیںگی۔ اس امداد کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ایک روز قبل اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایا کہ افغان عوام کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث رواں موسم سرما میں 2کروڑ 20لاکھ افغان شہری شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن