• news

علماء موجودہ صورتحال کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کریں،صدر علوی 


 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ  اسلام ہمیں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی تلقین کرتا ہے اور تشدد اور بد امنی کے خلاف ہے، علمائے کرام موجودہ صورتحال کے حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی قیادت میں اہل سنت و الجماعت کے ملک کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے علما و مشائخ  اور اکابرین کے وفد سے ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے پر امن حل اور تصفیے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ معاملے کے حل کیلئے مذاکرات اور گفت و شنید کی راہ اپنائی جائے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن