• news

راشد خان نے وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )افغان ٹیم کے سپنر راشد خان ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین100 وکٹوں کا ریکارڈ بنادیا۔افغانستان کے 23 سالہ سپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، اْن کا 100واں شکار گرین شرٹس کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ بنے۔راشد خان 2015ء سے مختصر ترین دورانیہ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے لاستھ ملنگا کے پاس تھا، جنہوں نے 76 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔افغانستان کے سپنر ٹی20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بائولر بن گئے ہیں، ان سے قبل یہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی اور سری لنکا کے لاستھ ملنگا شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن