• news

صاف پانی ریفرنس، شہباز شریف کی صاحبزادی داماد، دیگر کی بریت درخواستوں پر وکلاء طلب

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے صاف پانی ریفرنس کیس میں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف سمیت 20ملزموں کی بریت کی دائر درخواستوں پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو تفصیلی بحث کے لئے طلب کر لیا ہے۔ وکیل نے مئوقف اختیار کیا کہ ملزموں پر کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ اس لئے صاف پانی کیس میں ملوث ملزموں کا کیس احتساب عدالت کے دائر اختیار سے باہر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن