پاک فوج کے اعلیٰ افسروںکی جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاک فوج کے اعلیٰ افسروںنے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان میں پتوکی کے رہائشی اے ایس آئی محمد اکبر، قصور کے کاسٹیبل غلام رسول، نارنگ منڈی کے کانسٹیبل محمد ایوب، پسرور کے پی سی خالد جاوید شامل ہیں۔ افسران نے شہدا کے گھر جا کر ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی کی اور پاک فوج کی جانب سے غمزدہ خاندانوں کو مالی امداد بھی دی۔ افسران نے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔