یوٹیلٹی سٹورز پر چائے ، کافی سمیت مختلف اشیاء 200 روپے تک مہنگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء مہنگی کردی گئیں ۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈ کی 950 گرام چائے 100 سے 210 روپے تک مہنگی کردی گئی۔ کافی کے 100 گرام کی قیمت 50 روپے تک بڑھا دی گئی۔ بچوں کا 500 گرام فارمولا دودھ 60 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ ایک کلو کپڑے دھونے کے پائوڈر کی قیمت میں 10 روپے، کسٹرڈ کا 300 گرام کا پیکٹ 5 روپے ، کارن فلاور 300 گرام 20 روپے مہنگا کردیا گیا۔