پیپلزپارٹی کا احتجاج سلیکٹڈ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے: بلاول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف احتجاج ریفرنڈم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ایم ایف کی معاشی پالیسیوں، تاریخی مہنگائی غربت اور بیروزگاری کے خلاف پورے پاکستان میں احتجاج کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔