• news

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، ہزاروں افراد بغیر ٹکٹ دبئی سٹیڈیم پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران ہزاروں افراد بغیر ٹکٹ سٹیڈیم آگئے۔آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق دبئی میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کیلئے 16ہزار ٹکٹس جاری کیے گئے مگر ہزاروں کی تعداد میں بغیر ٹکٹ کے فینز نے سٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔اعلامیہ کے مطابق پولیس اورسکیورٹی سٹاف نے سٹیڈیم کو محفوظ بنایا اور شائقینِ کرکٹ کو منتشر کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کیلئے اضافی وسائل استعمال کیے۔دبئی پولیس نے وینیو کے اندر ماحول کو قابو میں لانے کیلئے گیٹ بند کیے جس کی وجہ سے ٹکٹ کے حامل افراد بھی گراؤنڈ نہ آسکے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئی سی سی ان افراد سے معذرت خواہ ہے اور وہ ری فنڈ کیلئے متعلقہ ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔آئی سی سی نے معاملے پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

ای پیپر-دی نیشن