میچ سے پہلے منفی نہیں سوچناچاہئے : جاوید میانداد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میچ سے پہلے منفی نہیں سوچنا چاہیے۔ ٹیم میں تمام کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور اگر کھلاڑی اچھے نہ ہوتے تو ٹیم میں نہ ہوتے۔ آصف علی کا مائنڈ سیٹ بالکل ٹھیک ہے اور آصف علی کو اوپنر کے طور پر بھی لایا جاسکتا ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کو پروموٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ 5 باؤلرز میں سے ایک کو تو مار پڑتی ہی ہے اور ہماری جو ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی ہے وہ بیسٹ آف بیسٹ ہے۔ میچ سے پہلے منفی نہیں سوچنا چاہیے۔ افغان ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے جبکہ افغان ٹیم کے کھلاڑی کافی محنت کر رہے ہیں۔ افغان ٹیم کے کھلاڑی بھی خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ میچ میں ہار جیت تو ہوتی ہی ہے اور کوئی بھی باؤلر مار کھا سکتا ہے۔