ریاست مدینہ کیلئے سرگرم عثمان بزدار
پاکستان میں حکومت عوام مذہبی طبقات، مشائخ، علماء کرام اور قومی ادارے متعلقہ مسئلے کی سنگینی سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔ مزید احتیاط اور عملی اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی لیے کورونا کی ہربڑی لہر میں وزیر اعظم نے عوام کیساتھ درد مندی اور مذہبی عقیدت کو خاطر خواہ رکھتے ہوئے ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن سے اجتناب کیا ہے۔ مساجد میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا گیا۔ عید کی شاپنگ کو بھی کم سے کم سطح پر کیا گیا۔ ایسی صورت میں علماء اور مشائخ حضرات نے اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور لوگوں کو آگاہی دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور تیز تر حکمت عملی کی بنا پر ویکسین کی تیاری کیلئے طبی ماہرین اور محققین کو تمام تروسائل مہیا کئے گئے۔ قوم نے کورونا کے خلاف جاری مہم میں برسر پیکار ڈاکٹر ز، ہیلتھ پروفیشنلز،صحافی اور دیگر ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔اسلام نے پاکیزگی اور طہارت کو نصف ایمان کا درجہ دیا ہوا ہے جس کی تائید آج غیر مسلم اقوام بھی کر رہی ہیں۔ رسول اللہؐ کا فرمان ہے کہ’’ جس مسلمان نے پیاز کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اوپیاز کی بدبو سے اذیت نہ پہنچائے۔‘‘اس حدیث کے مطابق پیاز کی بدبو کی وجہ سے مسجد میں آنامنع ہے جب تک منہ سے بدبوختم نہ ہو۔اس لیے جو لوگ وائرس سے متاثر ہوئے یا ان میں متاثر ہونے کی علامات پائی گئیں تو انہوں نے خود ہی مساجد میں آنے سے اجتناب کیا ۔جیلوں میں بھی قیدیوں کی سکریننگ کا آغاز کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ کی زیر نگرانی نہ صرف جیلوں میں کرونا کے خاتمے کے لیے مہم چلائی گئی بلکہ کرونا 135 پر سختی سے عمل درآمد بھی ممکن بنایا گیا کیونکہ جیل میں کرونا پھیلنے سے بڑی تعداد میں نقصان کا اندیشہ تھا۔آئی جی شاہد سلیم بیگ نے کرونا کی بدترین صورتحال سے احسن طریقے سے نپٹا۔سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ اورمشتبہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال جاری ہے۔تمام انتہائی نگہداشت یونٹس میں ضروری طبی سامان وافرمقدارمیں موجودہے۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ عمران سکندر محکمہ صحت میں اپنے تجربات کی بنیاد پر انقلابی تبدیلیاں لا کر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانے میں بھی کام کر رہے ہیں۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ احمد جاوید قاضی جو کہ ملک کے سب سے بڑے رپیوٹڈ میڈیکل کالج کنگ ایڈورڈ کے اولڈ اور لائق سٹوڈنٹ رہے ہیں‘ سپیشلائزیشن کے دوران متعدد میڈلز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان کے مطابق ہسپتالوں کو مریضوں کیلئے سہولیات کا مرکز بنانے پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔ احمد جاوید قاضی کرونا اور ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال میں تمام سہولیات میسر کرنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ فیلڈ ہسپتال بھی قائم کر دیے ہیں جہاں سے ادویات اور علاج بالکل مفت ہو رہا ہے ۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے۔ کورونا مریضوں کیلئے قا ئم ہسپتال میں ڈاکٹر او رطبی عملہ دن رات ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ حکومت نے ڈاکٹرز،نرسز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ حکومت کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطرتمام تروسائل بروئے کارلارہی ہیں۔
لاہور پولیس شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے بھی متحرک رہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیموں نے کورونا کے بارے جاری کردہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کیلئے ہر ممکن اقدام عمل میں لاتی رہی۔کرونا وباء کے پیش نظر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کے ساتھ مل کر کرونا ایس و پیز پر عمل درآمد کے لیے آگاہی مہم چلائی۔ غلام محمود ڈوگر اور کیپٹن (ر) عثمان سڑکوں پر کھڑے ہو کر آگاہی پمفلٹ تقسیم کرتے رہے۔ ماسک سڑکوں پر کھڑے ہوکر بانٹتے رہے اور ضلعی حکومت اور محکمہ پولیس نے کرونا پھیلنے سے روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروایا۔ لاہور پولیس نے انتہائی حفاظتی اقدامات لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھی کیے ماسک کے استعمال، سماجی فاصلوں سمیت دیگر کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لاتی رہی۔ غلام محمود ڈوگر لاہور پولیس کے بہترین کمانڈر ہے جو نہ صرف پولیس فورس کا مورال بلند کرکے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بدقسمتی سے غلام محمود ڈوگر نے جب سے لاہور پولیس کی کمان سنبھال لی ہے تب سے بڑے مسائل کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کرونا اپوزیشن کے جلسے جلوس ٹی ایل پی کے دھرنوں کے علاوہ کرکٹ میچ ،محرم الحرام کی سیکیورٹی جیسے مشکل حالات کا سامنا رہا ہے مگر ابھی تک غلام محمود ڈوگر لاہور پولیس کو مصائب سے نکالنے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہ انتھک محنت کرنے والے پولیس افسر ہیں۔سابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عامر جان جو اب پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب خدمات انجام دے رہے ہیں، نے بھی کرونا وبا کے خاتمے کیلئے جارحانہ اقدامات کیے۔ سولہ سولہ گھنٹے خود بھی کام کیا اور محکمہ صحت کے افسران سے کام بھی کروایا۔ عامر جان کو اس کا کریڈٹ نہ دیا جائے تو زیادتی ہوگی۔ عامر جان آج بھی بطور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ ڈینگی کے مریضوں کی سہولیات کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایماء پر مانیٹر کر رہے ہیں جس کی پورٹ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو پیش کر رہے ہیں۔(ختم شد)