• news

اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ، 2 فوجی زخمی ، جوابی کارروائی کی دمشق

دمشق (نوائے وقت رپورٹ) شامی حکام نے بتایا  کہ  کہ اسرائیل نے شام پر میزائل حملہ کیا جس سے دو فوجی زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے نام ظاہر کیے بغیر فوجی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شام کی فضائیہ نے اسرائیل سے داغے گئے میزائلوں کا بھرپور جواب دیا۔ سرکاری خبر ایجنسی نے فوجی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ایئر ڈیفنس نے اسرائیل کے شمالی علاقوں سے آنے والے کئی میزائلوں کو کامیابی سے گرایا تاہم اس سے نقصان ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس علاقے میں لبنان کے گروپ حزب اللہ کے اسلحے کے ڈپو ہیں، اس کے علاوہ شامی فوج کی تنصیبات اور ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا بھی موجود ہے۔ اسرائیل اس سے قبل بھی شام کے مختلف علاقوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں لیکن اسرائیل بہت کم ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن