پرتشدد احتجاج برداشت نہیں‘ حکومت کو رٹ قائم کرنا آتی ہے: پرویز خٹک
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریکیں ملک کی بہتری کیلئے ہوتی ہیں۔ چوں چوں کا مربہ اپوزیشن مہنگائی کے خلاف کیا تحریک چلائے گی۔ بلوچستان میں ساری پارٹیاں ایک پیج پر ہیں۔ پرویز خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اپنی رٹ بحال کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی کا پرتشدد احتجاج برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے قانون کی زبان میں بات کریں گے۔ حکومت کا مؤقف دوٹوک ہے۔