• news

چیف آف آرمی سٹاف جی ون تائیکوانڈو چیمپیئن شپ4 نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جی ون تائیکوانڈو چیمپیئن شپ4تا8 نومبر2021 لیاقت جمنازیم ہال پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہوگی،اس میگاایونٹ میں کئی نامور غیرملکی تائیکوانڈو پلیئرزسمیت 550مرد وخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں16گولڈ میڈلز کیلئے  ایکشن میں نظرآئیں گے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل(ر)وسیم جنجوعہ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے تائیکوانڈوایونٹ کے میچزسپروائزکرنے کیلئے انٹرنیشنل ریفریزکومدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان کی 2 نیشنل ٹیموں کے ساتھ، صوبے،ڈیپارٹمنٹس اور سروسز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی او اے،پی ایس بی، پاکستان آرمی اور تائیکوانڈو فیڈریشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز چیمپئن شپ کے  انعقاد کوکامیاب دیکھنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے ذریعے ملک کے مثبت امیج کو بڑھایا جا سکتا ہے، اس طرح کے ایونٹس سے ملک میں کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وفاقی وزیر آئی پی سی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی مسلسل کوششوں کوبھی تقویت ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن