عالمی امن و سلامتی، پاکستان اقوام متحدہ کا فعال رکن: دفتر خارجہ
اسلام آباد (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان 74سال سے اقوام متحدہ کا فعال رکن ہے جو امن مشن میں شرکت کے ذریعے عالمی امن و سلامتی کے اس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کے حوالے سے دستاویزی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 15ممالک میں9 امن مشن خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جہاں اس کے کئی بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ بھی پیش کیا۔ دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں شیئر کی گئی ویڈیوز کے بارے میں لکھا کہ یہ پاکستان کے 74سالہ سفر پر ایک نظر ہے۔