• news

تبدیلی سرکار نے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا:عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے غریب سے جینے کا حق بھی چھین لیا پی ٹی آئی جب سے برسر اقتدار آئی ہے عوام مہنگائی اوربیروز گاری کی چکی میں پس رہے ہیںپی ٹی آئی نے عوام کو جو سنہری خواب دکھائے تھے اس کی تعبیرنہایت ڈرائونی برآمد ہوئی ہے غریب عوام کا ذریعہ معاش نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے اور گھر کا چولہا چلا پانا عام شہری کے بس سے باہر ہو چکا ہے حکمرانوں نے عوام کو جن ابتر حالات کا شکار کررکھا ہے اسکا خمیازہ انہیں عوام کی نفرت کی صورت میں بھگتنا پڑ یگا اور آئندہ انتخابات میں انہیں بری طرح مسترد کردیں گے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی نااہلی کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کردیا ہے دوست ممالک بھی پاکستانی حکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیںنہ ہی کسی شعبے میں کوئی بڑا ملک تعاون کررہا ہے، ملکی ترقی کا پہیہ ہر لحاظ سے رک چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن