• news

بچیانہ گنگاپور روڈ پر دھول مٹی   گردوغبار سے حادثات معمول 

بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت) بچیانہ گنگاپور روڈ کی تعمیر کے بعد بھی مسافروں کی سفری مشکلات کم نہ ہوئیں۔نئے تعمیر ہونے والے کارپٹ روڈ پر دھول مٹی اور گردوغبار سے حادثات معمول بن گئے گردوغبار سے آنکھ،کان،ناک، گلہ، اور پھیپھڑوں کے مرض پھوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ سڑک کی تعمیر کے بعد ٹھیکیدار کی جانب سے سڑک کے دونوں اطراف لیول کرنے کے لیے مٹی ڈالی گئی تھی۔مٹی کا مناسب لیول اور پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے کی وجہ سے مٹی اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔ٹریفک کی روانی کے دوران سڑک پر دھول مٹی اڑتی ہے۔ مکینوں نے احتجاج کرتے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن