• news

پاکستان اللہ کا انمول تحفہ ‘ جتنی قدر کی جائے کم ہے : عرفان کھوکھر 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )ایف ایف او سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ملک عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ انسانیت کی بے لوث خدمت ہر درد دل رکھنے والے انسان کی اولین ذمہ داری ہے موجودہ افراتفری و نفسانفی اور پر فتن و پر آشوب دور میں مجبور، دکھی اور غریب انسانیت کی خدمت بلاامتیاز و تفریق کر کے ہم حقیقی معنوں میں ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک خوشحال ریاست بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ملک عرفان کھوکھر نے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا وہ انمول تحفہ ہے جس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن