• news

قصور: کرونا سے بچاؤ کی خصوصی مہم ’’ریڈ‘‘کا جائزہ اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت کرونا سے بچاؤ کی خصوصی مہم ’’ریڈ‘‘کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کیمپ آفس میں ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسروں نے ضلع میں جاری خصوصی مہم ’’ریڈ‘‘ ریچ ایوری ڈور‘‘ کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ’’ریڈ‘‘ بھرپور طریقے سے جاری ہے جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ہیلتھ کی خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاؤں میں جا کرمفت ویکسی نیشن کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن