• news

گورنمنٹ گوررونانک بوائز ہائی سکول کے گرائونڈ میں ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد 

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ کے زیر اہتمام تمام ریسکیو اہلکاروں کیلئے گورنمنٹ گوررونانک بوائز ہائی سکول کے گرائونڈ میں ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا فزیکل ٹیسٹ میں ریسکیوافسروں کے ساتھ تمام ریسکیورزنے حصہ لیا ٹیسٹ میں ایک میل کا فاصلہ 7 منٹ میں طے کرنے کے ساتھ جسمانی مشقیں بھی پاس کرنا تھا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ ماہانہ فزیکل ٹیسٹ منعقد کروانے کا مقصد ریسکیو اہلکاروںکو جسمانی طور پر فٹ رکھنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن