شیخوپورہ: انتظامیہ کی ملی بھگت ‘ جگہ جگہ منی پٹرول پمپ قائم
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر میں محکمہ سول ڈیفنس کی ملی بھگت سے محلوں کی دکانوں میں منی پٹرول پمپ قائم ہو چکے ہے جو کسی وقت بھی خوفناک حادثے کا سبب بن سکتے ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ محلہ آرائیانوالہ ،جنڈیالہ روڈ ،قلعہ شیخوپورہ روڈ اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے پٹرول ڈالنے والی ڈسپنسر مشینیں سڑکوں کے کنارے لگا ررکھی ہے جبکہ ان کے ساتھ ہی بغیر کسی حفاظتی اقدام کے پٹرول کے ٹینک رکھے ہوئے ہے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے متعدد بار ان غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کیخلاف آپریشن بھی کیے مگر مبینہ طور پر مک مکا کر کے دوبارہ کام شروع کر دیتے ہیں اس کے علاوہ شہر میں ایل پی جی کی ری فلنگ کے اڈے بھی جابجا قائم ہے جہاں ری فلنگ کے دوران کئی خونی حادثات بھی رونما ہو چکے ہے شہریوں نے محکمہ سول ڈیفنس کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منی پٹرول پمپوں کیخلاف کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ سول ڈیفنس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔