• news

انسانیت کی بھلائی ہماری اولین ترجیح ہے :چوہدری تنویر احمد 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)معروف عالمی آرگنائزیشن کمبوہ اینڈ کمبوج کے عہدیداران و ارکان نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و معروف سماجی رہنما چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ کی سربراہی میں گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیاوفد میں ڈی ایس پی چوہدری رمضان کمبوہ ، پولیس ٹریننگ سنٹر چونگ کے انچارج انسپکٹر چوہدری خالد معراج،ڈپٹی ڈائریکٹر ایری گیشن چوہدری ارشد کمبوہ ، ڈائریکٹر پاکستان ریلوے چوہدری خالد بشیر کمبوہ، ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ فنانس اسٹیٹ بنک چوہدری نسیم احمدتھنڈ کمبوہ، سی ای او ال حرم سکول سسٹم حافظ فرمان کمبوہ، معروف بزنس مین چوہدری شاہ رخ ڈھوٹ کمبوہ، پراپرٹی ایڈوائزرچوہدری چاند کمبوہ، چوہدری عدنان کمبوہ،حافظ نوید کمبوہ ودیگر نمائندہ افراد موجود تھے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے بتایا کہ کمبوہ اینڈ کمبوج ایک عالمی سطح پر پلیٹ فارم ہے جس میں مسلمان، ہندو، سکھ اور مسیحی برادری کے نمائندہ افراد شامل ہیں جو انسانیت کی خدمت کی خاطر بھرپور کردار اداکررہے ہیں،ہماری اولین ترجیح انسانیت کی بھلائی ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن