• news

نیب کورٹ میں زرداری اور  دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس  کی سماعت آج ہو گی


اسلام آباد (آئی این پی) قومی احساب بیورو (نیب) کورٹ میں پیر کے روز (آج)  سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کے دو سابق ڈی جیز اور ایم ڈی کیٹ امتحانات سے متعلق پی ایم سی کی انتظامیہ کے خلاف کیس کی سماعت ہو گی۔ جبکہ احتساب عدالت اسلام  آباد میں آج نوری آباد پاور پلانٹ، مبینہ منی لانڈرنگ  اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کرپشن کیسز کی سماعت ہو گی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نوری آباد پاور پلانٹ سکینڈل میں عدالت میں پیش ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن