• news

اسلام آباد میں سالانہ لوک میلہ آج شروع ہو گا


اسلام آباد (اے پی پی) سالانہ لوک میلہ (آج) پیر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود لوک میلے کا افتتاح کریں گے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرٹیج (NIFTH)/ لوک ورثہ ہر سال ایک بڑے ثقافتی میلے کا اہتمام کرتا ہے جسے لوک میلہ کا نام دیا جاتا ہے جو گزشتہ چار دہائیوں سے منعقد ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن