• news

سعودی عرب عالمی بحرانوں کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: شاہ سلمان

ریاض (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو درپیش بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی20  کے اجلاس سے آن لائن خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پسماندہ ممالک کو کرونا  وائرس کی ویکسین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے باعث معیشتوں پر  اس کی اثر اندازی پر ہمیں بھی تشویش ہے۔ عالمی معیشت کی بہتری اور صحت کے شعبے کے علاوہ دیگر بحرانوں کے حل میں سعودی عرب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ شاہ سلمان نے کہا ہے کہ جی20 ممالک کے کرونا بحران سے نمٹنے کے لیے کے گئے اقدامات تاریخی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن