• news

ترکی: پاک بحریہ کی کثیرالملکی مشق ’’نصرت 2021 ‘‘ میں شرکت 


اسلام آباد(آئی این پی ) پاک بحریہ نے آٹھویں کثیرالملکی مشق 'ـ نصرت'2021 میں شرکت کی۔ مشق کا انعقاد ترکی میں ہوا۔ مشق میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، بلجیم، بلغاریہ، جرمنی، عراق، لیبیا، عمان، جمہوریہ کوریا، رومانیہ اور تنزانیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ نیٹو مائن کاؤنٹر میژر گروپ (Nato Mine Counter Measure Group)  اور نیٹو کے سینٹر فار میری ٹائم ریسرچ اینڈ ایکسپیریمنٹیشن کے نمائندوں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔اس مشق کا انعقاد خصوصاً سپیشل آپریشنز فورسز کے دائرہ کار میں پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کو ممکن بنانے کے لئے کیا گیا ۔ اس مشق کا مقصد شریک ممالک کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے مابین باہمی تعاون بہتر کرنے، دفاعی تعلقات مضبوط کرنا اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیت بڑھانا ہے۔ بین الاقوامی مشق میں عسکری حربے بشمول زیرِ آب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے آپریشنز اور سمندر میں مائن کاوئنٹر میژرز شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن