• news

برطانیہ میں ریفرنڈم،ہر جگہ خالصتان کے پرچم:رکوانے کی بھارتی کوشش ناکام

لندن (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست کی جانب ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔ بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست کیلئے برطانیہ میں ریفرنڈم ہوا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ریفرنڈم گزشتہ روز صبح 9 بجے شروع ہوا۔ بھارت نے ریفرنڈم رکوانے کیلئے برطانیہ پر شدید دبائو ڈالا۔ تاہم برطانیہ نے دبائو کے باوجود ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے اور سکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ سپریم کورٹ کے عقب میں موجود سرکاری عمارت کوئین ایلزبتھ 2 میں ہو  رہی ہے۔ ووٹنگ کے موقع پر عمارت پر خالصتان کے جھنڈے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی دبائو کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ سکھ رہنما پتوت سنگھ پنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفرنڈم سے روکنے کیلئے مجھ پر جعلی مقدمات بنوائے۔

ای پیپر-دی نیشن