• news

پیپلز پارٹی عوام دوست پالیسیاں بنا ر مہنگائی میں کمی لائے گی،یوسف رضا گیلانی 

ملتان(اے پی پی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ وا حد جماعت ہے جس نے ہر مشکل دور میں عوام کا سا تھ دیا ہے۔ان شا اللہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا اور غریب کو پھر سے اپنا حق ملے گا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکے روز ہیڈ محمدوالا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضاگیلانی نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کو ترجیح دی اور انہیں روزگارفراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی  عوام دوست  مختلف پالیسیاں بنا کر مہنگائی میں کمی لائے گی۔ شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی خوشحال پاکستان کے لیے جدوجہد کی تھی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیاکہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر ملک کو بے مثال ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ اس موقع پر ملک محمد یار منگن، ملک محمد اقبال اور پی ٹی آئی کے دیگر مقامی کارکنان بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن