پنجاب حکومت کے تعاون سے 20 لاکھ گیلن پانی راول ڈیم سے لیا: اسد عمر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے 2 ملین گیلن پانی راول ڈیم سے لیا۔ اسلام آباد میں 100 نئے ٹیوب ویل لگائے جا رہے ہیں۔ یکساں نصاب تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔ اسلام آباد میں 4 نئے کالجز بنائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں دسمبر تک صحت سہولت کارڈ دیئے جائیں گے۔