• news

پنجاب‘ 127 انسپکٹرز کی تعیناتیاں‘ سی سی پی او لاہور نے فہرست جاری کر دی

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس کے سب انسپکٹر سے انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے 127 انسپکٹرز کی صوبے کے مختلف اضلاع میں تعیناتیوں کے لئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے فہرست جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب بھرسے 368 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ دیگر ریجنز کے ترقی پانے والے انسپکٹرز کے ناموں کی لسٹیں بھی جلد جاری کردی جائیں گی۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز کے نام پولیس گزٹ میں شامل کیے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ترقی پانے والے 368 انسپکٹرز کی فہرستیں موصول ہونے کے بعد انہیں مختلف ریجنز میں بھجوایا جائے گا۔ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کی جلد نئی جگہوں پر تعیناتیاں کر دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن