• news

بریسٹ کینسر، اہلیہ گورنر پنجاب کی زیرقیادت سائیکل ریلی، ثمینہ علوی بھی شریک

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور کی قیادت میں بریسٹ کینسر کیخلاف آگاہی مہم کے حوالے سے گورنر ہائوس میں ''سائیکل ریلی ''نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر صدر پاکستان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے خواتین بھی شریک ہوئیں۔سائیکل ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک خطرناک بیماری ضرور ہے لیکن چند حفاظتی اقدامات سے اس مرض کا مقابلہ کیا جا سکتا ہی۔ پاکستان میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرورنے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان میں ڈاکٹرز ، سول سوسائٹی اور این جی اوز میڈیا سمیت دیگر اداروں نے بر یسٹ کینسر سے آگاہی کے بارے میں بہت زبر دست کام کیا ہے۔بیماری کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ آگا ہی کا نہ ہونا ہے خواتین نفسیاتی اور معاشرتی دبائو کی وجہ سے بیماریوں کو چھپاتی ہیں۔سرور فائونڈیشن خواتین میں آگاہی کیلئے اپنا بھر پور کردارادا کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن