• news

معاہدے کا خیرمقدم، تشدد مسائل کا حل نہیں: طاہر اشرفی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علماء کونسل حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ کا خیر مقدم کرتی ہے۔ تشدد مسائل کا حل نہیں ہوتا ، تشدد کرنے والی تحریکیں زوال پذیر ہو جاتی ہیں۔ اس موقع پر مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا محمد اسلم قادری، قاری شمس الحق، مولانا مبشر رحیمی، مولانا عبد الغفار فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان علماء کونسل اور علماء و مشائخ نے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل قدر ہیں۔ توہین آمیز خاکوں اور مواد کا حل عالمی سطح پر قانون سازی ہے۔ اسلامک فوبیا اور ناموس رسالت پر اقوام متحدہ سے قانون سازی چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن