• news

مولانا سے جو بلاول نے کیا وہی اب شہباز کریں گے: حسان خاور

لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورنے ایک بیان میں کہاہے کہ ڈیرہ غازی خان میں پی ڈی ایم کا تماشہ ناکام رہا۔ چھوٹی سی جلسہ گاہ میں کرسیاں زیادہ اور لوگ کم تھے۔ ڈیرہ غازی خان کے لوگ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے محبت کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم کی پٹاری میں صرف چلے ہوئے کارتوس رہ گئے ہیں۔ چچا اور بھتیجی کبھی بھی ایک تھے، نہ ہیں اور نہ ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمنٰ ہمیشہ دوسرے کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانے کے عادی ہیں۔ مولانا یاد رکھیں کہ جوہاتھ بلاول نے ان سے کیا ہے اب شہباز شریف ان سے کریں گے۔ پی ڈی ایم کے ٹولے کا منفی سیاست سمیت جنازہ نکل چکا ہے۔ دیانتداری، ایمانداری اور شفافیت کی سیاست کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن