• news

پاکستان کی چین میں ادویات کے  آن لائن اجلاس میں شرکت

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان نے چین کے شہر کنمنگ میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی طبی ماہرین کے لئے  ادویات کی آن لائن  ٹریننگ میں شرکت کی۔
 چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق  کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (KEMU) لاہور میں میڈیسن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور جنرل سیکرٹری  پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن   ڈاکٹر سمیہ اقتدار نے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے میڈیسن کے استعمال کے چوتھے تربیتی پروگرام کے دوران  کہا کہ  یہ ایک بہت ہی معلوماتی کورس ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے مختلف ممالک کے طبی ماہرین کے ساتھ شامل ہو سکی۔  تربیتی پروگرام کا انعقاد چین کے صوبہ  یوننان کے   شعبہ تجارت اور کنمنگ میڈیکل یونیورسٹی (KMU)  کے مشترکہ  تعاون سے کیا گیا، جسے چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں براہ راست آن لائن نشر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن