جڑانوالہ: پکڑی ہوئی مچھلی کو جان بچانے کیلئے نہر میں چھوڑنے والا 4 سالہ بچہ جان سے چلا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) نہر میں مچھلی کو زندگی دینے جانے والا ننھا بچہ اپنی جاں کی بازی ہا رگیا۔ 4سالہ حسنین اپنے کزن کے ساتھ تھالی میں پکڑی ہوئی مچھلی گھر کے سامنے واقع نہر گوگیرہ برانچ میں چھوڑنے گیا۔ پائوں پھسلنے پر گہرے پانی میں ڈوب گیا۔