• news

سٹاف کی قلت، خراب موسم ، امریکی ایئر لائنز نے 1400 پروازیں منسوخ کردیں

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکن ایئر لائنز نے سٹاف کی کمی اور خراب موسم کے باعث 1400 سے زائد پروازیں منسوخ کردیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو 376، ہفتے کو 551 اور اتوار کو 480 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جمعہ سے اب تک ایک ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئیں۔ امریکن کمپنی نے کہا ہے کہ مصروف سفری سیزن کیلئے مزید نوکریاں دینے پر کام کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن