• news

پیپلزپارٹی این اے 133 سے پھر ٹیک آف کرے گی: پرویز اشرف

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 3برسوں میں حکمرانوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ این اے 133سے پیپلز پارٹی پھر ٹیک آف کرے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزکریم بلاک، اقبال ٹاؤن میں مقامی تاجروں اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ حسن مرتضیٰ ، شہزاد سعید چیمہ اور دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 2منتخب کونسلرز افراز اور شیرازکی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ تقریب میں ذوالفقار علی بدر، ارشد جٹ،ممتاز مون خان ,سجاد نذیر،مظفر شاہ ،حافظ عامر،یاسر بارا،راو شجاعت ،ذیشان شامی ، احسن رضوی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ راجہ پرویز اشرف نے بہار کالونی، ایف جی اے گراؤنڈ میں مسیحی برادری کی تقریب میں بھی شرکت کی اور کہا کہ این اے 133کی مسیحی برادری  5دسمبر کو تیر پر نشان لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کو کامیاب بنائے گی۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ فیصل میر کی طرف سے دیئے گئے ناشتہ میں بھی شرکت کی۔ ٹائون شپ میں مسمار کی گئی جناح مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں سے بھی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے۔ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حق نواز مرحوم کے ختم چہلم میں بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن