• news

ایچ ای سی کی سہ روزہ کانفرنس، وائس چانسلرز کا پالیسیوں پر اظہارعدم اعتما د 

اسلام آباد(نا مہ نگار)بھوربن میں جاری ہائر ایجوکیشن کمیشن اور برٹش کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ وائس چانسلرز کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی۔ کانفرنس میں ملک بھر کی سرکاری و غیر سرکاری 180یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزنے شرکت کی جبکہ ایچ ای سی کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شائستہ سہیل بی کانفرنس میں مو جود تھیں۔کانفرنس میںشریک 180میں سے178پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے نئی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی نہ صرف مسترد کر دی بلکہ اسے تنقید کا نشانہ بنایا وائس چانسلرزکا کہنا تھا کہ اس پالیسی کو بناتے اصل سٹیک ہولڈرز جامعات سے بالکل ان پٹ نہیں لیا گیا ،کانفرنس میں ایچ ای سی انڈر گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پالیسی 2020کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔قرار داد مرکزی ترجمان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان و وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساتھ ایشیا میاں عمران مسعود نے پیش کی۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ایچ ای سی ایڈمیشن پالیسی کی تجویز واپس لے ، جنرل کورسز کے نصاب کا قیام، ترقی، تعداد اور ترتیب سے متعلق فیصلے کا حق یونیورسٹیوں کو دیا جائے۔  

ای پیپر-دی نیشن