گلاسکو میں سکھوں کا بھارتی وزیراعظم کیخلاف مظاہرہ
گلاسگو (صباح نیوز) سکھوں نے پیر کو بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف گلاسگو میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے لوگوں نے شرکت کی۔ جنھوں نے بینزز اور کتبے ہاتھوں میں اٹھارکھے تھے۔ جن پر بھارتی وزیراعظم مودی کے خلا ف نعرے درج تھے۔ برمنگھم اور سینڈویل کونسل سے بھی لوگوں نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ اسی جگہ جارج سکوائر پر کشمیری زیرتسلط کشمیر میں بھارت کی جانب سے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف آج منگل کو دن 2 بجے مودی کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔ جب مودی گلاسگو میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہوں گے۔