• news

پاکستان‘ افغان سرحد  26 روز تک بند رہنے کے بعد آج کھول دی جائیگی

کوئٹہ/ چمن (این این آئی) پاک افغان سرحد چمن 26روز تک بند رہنے کے بعد آج سے آمد و رفت کے لئے کھلے گی سرحد تجارت کے لئے 10 گھنٹے اور پیدل آمدورفت کے لئے 8 گھنٹے کھلی رہے گی۔ افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان اور چمن چیمبر آف کامرس کے سینئر رکن عثمان اچکزئی نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ پاک افغان سرحد باب دوستی سے متعلق سپین بولدک کمشنریٹ میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں میں پاک افغان بارڈر حکام، ٹریڈ یونیز، عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد باب دوستی کے مقام کو آج منگل  سے آمدورفت اور تجارت کے لئے کھول دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن