پی ٹی آئی والے ضمانتیں ضبط کرائیں گے،مرادعلی شاہ
اسلام آباد(وقائع نگار)مرادعلی شاہ نے کہاکہ حکومت پوری ذمہ داری سندھ پر ڈال دے اور وفاقی حکومت بھی پیپلزپارٹی کو دیدی، عوام پیپلزپارٹی کو منتخب کرے گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کی انہوں نے کا کہا حکومتی اقدامات سے ملک کی بدنانی ہورہی ہے، پاکستان ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد امید ہے اور بہتر کھیل پر پاکستان ٹی ٹونٹی جیتے گا سنا ہے وزیراعظم نے کہاکہ ان کی وجہ سے یہ ہوا ہے، عمران خان کیلئے چیئرمین کرکٹ بورڈ کی جاب اہم ہے پیپلزپارٹی حکومت آئے گی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھے گی، لبیک احتجاج میں پہلے دن ہی جو کر اتھا وہ نہ کیا، اب نہ اگل سکتے ہیں نہ نگل سکت ہیں، ہر موقع پر ان کو بیل آٹ کوئی اور کرتاہے،تمام سٹیک ہولڈرز ساتھ بیٹھیں اور ایک چیز کامن ہونی چاہیے ملک کا مفاد، یہ کہاں کہ مجھے کسی کہ شکل پسند نہیں ایسا نہیں چلے گا، پی ڈی ایم کا وہی بتا سکتے ہیں ،مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی نے ملک بھرمیں ضلعی سطح پر احتجاج کیا ہر پارٹی کو کردار اداکرناہوگا، لیڈر شپ ہی نہیں ملکی عوام کو آگے آنا ہوگا، عوام بدل چکی ہے اور جنہوں نے ووٹ دیا وہ بھی شرمندہ ہیں، پی ٹی آئی والے اب اپنی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فردجرم کی کاروائی موخر کرتے ہوئے شریک ملزم کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ کرونا کے شکارشریک ملزم فاروق سلطان کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کی گئی،اس موقع پر شریک ملزم نیاز علی کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی گئی جس پرعدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے کا وقت اور دے دیتے ہیں، سنا ہے ایک نیا ترمیمی آرڈیننس بھی آیا ہے، جس پر وکیل صفائی نے کہاکہ کہ جی یہی سنا ہے لیکن ابھی تک وہ آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکااور پرائیویٹ لوگوں کو احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے نکال دیاگیاہے لیکن جب آرڈیننس جاری ہوجائے گا توہی کلیئر ہوگا،عدالت نے سماعت17نومبر تک ملتوی کردی جس پر وکلا صفائی نے23نومبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی لیکن عدالت نے وکلا صفائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اتنا زیادہ وقت نہیں دے سکتے پہلے ہی کافی وقت دیاجاچکاہے، عدالت نے فرد جرم کی کاروائی بھی موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت17 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔