• news

ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کااحسن اقدام ہے : ڈی سی قصور

قصور(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریو نیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجرائ، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیاگیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کااحسن اقدام ہے جس سے شہریوں کو بھرپور ریلیف میسر آرہاہے۔ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جارہا ہے تا کہ شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا بروقت ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے شہریو ں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ریونیو خدمت سروسزمیں تشریف لائیں۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ریونیو خدمت سروسز میں آنیوالے سائلین کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کیلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ارشد بھٹی‘اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور دیگر تمام ریونیو افسر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن