• news

حکومت اور کالعدم جماعت میں معاہدہ طے پانا خوش آئند ہے: ضیا اللہ سندھو

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان معاہدہ طے پانا خوش آئند ہے۔ملکی امن و سلامتی سب کے مفاد میں ہے،علما کرام نے حکومت اور مذہبی جماعت کے معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا جس پر قوم انکی مشکورہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی کامونکے کے صدر سیٹھ عبدالرب عدنان،سینئر نائب صدر چودھری ضیا اللہ سندھو،سابق ناظم چودھری محمد نعیم بلا،سماجی سیاسی رہنماں میاں عبدالشکور اور چودھری محمد اشفاق انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کا کہاکہ حکومت نے صبر وتحمل کامظاہرہ کیا جو کہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاوزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسولؐ ہیں۔اقوام متحد ہ سمیت عالمی فورم پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہاعالمی برادری اسلاموفوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اور اقلیتوں بالخصو ص مسلمانوں کے خلاف حملوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن