• news

تعمیراتی کاموںکی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی :احسان مجید

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے کونسلرز کا اجلاس وائس چیئرمین چودھری احسان مجید گجر کی صدارت ہوا جس میں تحریک انصاف نواز لیگ، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے 25 سے زائد کونسلرز نے شرکت کی اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما و کونسلرز حاجی غلام نبی ورک نے وائس چیئرمین چودھری احسان مجید گجر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد پیش کی جس کو تمام کونسلرز نے متفقہ طور پر منظور کر لیا اور اس بات کا عزم اور عہد کیا کہ وہ شہر کی فلاح بہبود ،تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کیلئے ہائوس کے اندر بھرپور کردار ادا کریں گے  اس موقع پر حافظ مدثر مصطفی، جہانزیب حبیب، عمر حیات گوپے را، سید قلب سلیم، رانا سعید سمیت دیگر بھی موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے چودھری احسان مجید گجر نے کہاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کر کے شہر کی سڑکوں اوربازاروں کو کشادہ کرنے کیلئے عملہ تہہ بازاری کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی وارڈز کے دورے کئے جارہے ہیں کونسلرز کی مشاورت کیساتھ ہر حلقہ میں ہفتہ وار جنرل صفائی کا بھی آغازکیا جارہا ہے تعمیراتی کاموںکو بھی معیاری بنانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن