• news

تبدیلی کے نام پرعوام کو بے وقوف بنایا گیا: میاں جاوید لطیف 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ حکومت نے تین سالوں میں قوم کی فلاح کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا تبدیلی کے نام پرعوام کو بے وقوف بنایا گیاہے، عوام فاقوں کے ہاتھوں مررہے ہیں اور حکومت اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے کی پالیسی پر کاربند ہے غریب،نادار اور مستحق طبقہ بُری طرح پس رہا ہے اور حکومت شعبدہ بازیوں میں مصروف ہے، اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی نیازی حکومت کو اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں کابینہ میں تبدیلی سے نہیں حکومت کی تبدیلی سے عوام کوریلیف ملے گا کیونکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، عمران خان عوام کو طفل تسلیوں کے سہارے مطمئن کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن