عمران خان جب تک برسر اقتدار ہیں مہنگائی ہی ہو گی :عبداللہ اختر خان
کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ( ن ) پی پی 61 کے صدر چوہدری عبداللہ اختر خان ، جنرل سیکرٹری چوہدری عظمت علی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف ریاض ورک ، کونسلر منیر حسین بٹ اور رائس ملز کے سرپرست میان اقبال عزیز نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب ہے کہ حکمران نااہل ہیں جن سے نجات ضروری ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ آئی ایم ایف کی تابعداری میں کیا جا رہا ہے جو ثبوت ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کے سامنے کھڑا ہونے کا حوصلہ نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کے لئے عوام کا پیٹ کاٹ رہے ہیں ۔ جب تک وہ برسر اقتدار ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہو گی ۔ مہنگائی میں اضافہ کر کے مہنگائی ختم کرنے اور مہنگائی کا نوٹس لینے کا تماشا کرتے ہیں ۔ قوم گھروں سے نکلے اور حکومت کو گھر بھجوائے ۔