سردار عبدالرزاق نے امیر جماعت اسلامی زون 64 کا حلف اٹھالیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت)امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے اراکین کی رائے اور امیر ضلع مظہر اقبال ر ندھاوا کی مشاورت سے سردار عبدالرزاق کو امیر جماعت اسلامی پی پی 64 مقرر کیا ہے اس کا ا نہوں نے حلف اٹھا لیا اس موقع پرصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی امارت بہت بڑی ذمہ داری ہے اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہی کا فریضہ ہے دعا کریں کہ اللہ رب العزت مجھے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے استقامت دے۔