اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کو تسلیم کرنا مشکل ‘کمی محسوس ہو گی : راشد خان
لاہور(سپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کے سپنر راشد خان نے کہا ہے کہ اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا مشکل ہے۔انہوں نے اصغر افغان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی جس میں کہا کہ اصغر افغان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔لیجنڈری اصغر افغان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو قبول کرنا میرے لئے بہت مشکل ہے، وہ مجھ سمیت موجودہ تمام نوجوانوں کیلئے رہنما رہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ کیلئے ان کی مثالی خدمات کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ہمیں ٹیم میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔