سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھارتی ٹیم کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ پیغام جاری کردیا۔ڈیرن سیمی نے پیغام میں کہا کہ ’میں نے ابھی ابھی اپنی پلے لِسٹ سے یہ گانا سْنا ہے۔براہِ کرم! کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں، میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں جو گانا لکھا، یہ ہیٹی کے معروف ریپر ’وائکلف جین‘ کا گانا ہے۔دوسری جانب 911 امریکہ میں مشکل وقت میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے۔