• news

 سماجی فاصلہ نہ رکھنے‘ گلے ملنے پر گوئتریس نے مودی کو پیچھے دھکیل دیا

گلاسگو (نوائے وقت رپورٹ) بڑے بڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔ نریندر مودی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پر ناگواری واضح ہوگئی۔ کرونا وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے اپنا منہ تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قریب لے گئے۔ جس سے گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کر دیا۔ نریندر مودی سٹیج پر آئے تو انہوں نے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی۔ پھر وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی جانب بڑھے۔

ای پیپر-دی نیشن